خواب دیکھا ہے کہ اب سندھ حکومت کی کارکردگی بہترہوگی منظوروسان

سندھ کے لوگوں کوانصاف ملنے کا خواب اب پورا ہورہا ہے، صوبائی وزیر صنعت

سائیٹ لمیٹیڈ کی گیارہ سو ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، منظور وسان کا انکشاف فوٹو: فائل

اپنے خوابوں کے حوالے سے مشہورسندھ کے وزیر صنعت منظوروسان کہتے ہیں کہ انہوں نے خواب دیکھا ہے کہ اب صوبائی حکومت کی کارکردگی بہترہوگی۔


کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظوروسان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خواب دیکھا ہے کہ اب سندھ حکومت کی کارکردگی بہترہوگی اورسندھ کے لوگوں کوانصاف ملے گا، ہمارا یہ خواب اب پورا ہورہا ہے۔

منظوروسان نے انکشاف کیا کہ سائیٹ لمیٹیڈ کی گیارہ سو ایکڑاراضی پرقبضہ ہے، نوری آباد اور سپرہائی وے پر چائنا کٹنگ کی گئی جس کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔ محکمہ صنعت میں 700 ملازمین کی بھرتی اور وزارت کے بینکوں میں موجود فنڈزایک ارب سے کم ہوکر31 کروڑ 50 کروڑ ہوجانے کی بھی انکوائری کرائی جائے گی۔
Load Next Story