ہالی وُڈ ماضی کی کامیاب فلموں کو تھری ڈی فارمیٹ میں پیش کرنے کا رجحان
ماضی کی مقبول فلموں کو تھری ڈی فارمیٹ میں منتقل کرکے نئے سرے سے ریلیز کرنے کا رجحان بھی زور پکڑ رہا ہے ۔
2009ء میں شہرۂ آفاق فلم ساز جیمز کیمرون کی تاریخ ساز فلم '' اوتار'' ریلیز ہوئی تھی۔
جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال سے بنائی گئی یہ فلم تھری ڈی فارمیٹ میں ریلیز کی گئی تھی۔ '' اوتار '' تاریخ کی سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والی فلم قرار پائی تھی۔ اس فلم کی فقیدالمثال کام یابی نے تھری ڈی فارمیٹ کو دنیا بھر مقبول بنادیا۔ اگرچہ تھری ڈی فارمیٹ میں فلموں کی ریلیز کوئی نئی بات نہیں تھی۔ ماضی میں بھی اسی فارمیٹ میں فلمیں ریلیز ہوتی رہی ہیں جنھیں مخصوص قسم کی عینک لگا کر دیکھا جاتا تھا، تاہم '' اوتار'' کی ریلیز نے تھری ڈی فارمیٹ کو نئے سرے سے مقبولیت بخشی جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ہالی وڈ کے فلم ساز تھری ڈی فارمیٹ میں نئی فلمیں تو بنا ہی رہے ہیں لیکن اب وہاں ماضی کی مقبول فلموں کو تھری ڈی فارمیٹ میں منتقل کرکے نئے سرے سے ریلیز کرنے کا رجحان بھی زور پکڑ رہا ہے اور شائقین بھی پرانی فلموں کو تھری ڈی فارمیٹ میں پسند کررہے ہیں۔اس کا ایک ثبوت رواں برس ستمبر میں ریلیز ہونے والی فلم The Lion King ہے۔ یہ فلم امریکی باکس آفس پر ریلیز کے بعد سے مسلسل دو ہفتوں تک سرفہرست رہی تھی۔ دو ہفتوں میں اس فلم نے 80 ملین ڈالر کمائے تھے۔ ذیل کی سطور میں ہم ماضی کی چند مقبول فلموں کا جائزہ لے رہے ہیں جنھیں تھری ڈی فارمیٹ میں ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
The Little Mermaid
والٹ ڈزنی پکچرز کی یہ فلم 1989ء میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ اس اینی میٹڈ فلم کے ڈائریکٹر رون کلیمنٹ اور جان مسکر تھے۔ اس فلم میں ایک سولہ سالہ جل پری کی کہانی دکھائی گئی تھی جو بنی نوع انسان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کی خواہش رکھتی ہے۔ یہ فلم بے پناہ مقبول ہوئی تھی اور اس نے پروڈیوسر کو مالامال کردیا تھا۔ The Little Mermaidکی تیاری پر چار کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے لیکن اس نے پروڈیوسر کو اکیس کروڑ ڈالر سے زائد کماکردیے۔ تھری ڈی فارمیٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر ڈزنی نے اس سپرہٹ فلم کو بھی اسی فارمیٹ میں نئے سرے سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈزنی کے مطابق اس فلم کی ریلیز کے لیے 13 ستمبر 2013ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
Independence Day
عالمی شہرت یافتہ سیاہ فام اداکار ول اسمتھ کی یہ فلم سولہ سال پہلے نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ ڈائریکٹر رولینڈ ایمیرچ کی اس سائنس فکشن فلم میں دنیا پر خلائی مخلوق کے حملے کو موضوع بنایاگیا تھا۔ اس حملے کا جواب امریکی فوج دیتی ہے۔ اب یہ فلم تھری ڈی فارمیٹ میں ریلیزکی جائے گی۔ اگرچہ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فلم کب نمائش کے لیے پیش کی جائے گی تاہم رولینڈ کا کہنا تھا کہ اس کی تیاریاں جاری ہیں۔
Star Wars II
اسٹار وار سیریز کے سلسلے کی پہلی فلم Stars Wars Episode I کے تھری ڈی ورژن کو فلم بینوں کی جانب سے زبردست رسپانس ملا تھا۔ پہلی فلم کی بے انتہا پسندیدگی کے بعد اس سیریز کے فلم ساز جارج لوکاس اور ڈسٹری بیوٹر ڈزنی نے آئندہ برس اس سلسلے کی دوسری اور تیسری فلم کو بھی تھری ڈی فارمیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لوکاس کے مطابق اسٹار وار سیریز کی دوسری فلم 20 ستمبر 2013 اور تیسری فلم 4 اکتوبر 2013 کو ریلیز کی جائے گی۔
Jurassic Park
ڈائریکٹر اسٹیون اسپیل برگ کی یہ کلاسیک فلم، جراسک پارک سیریز کی اولین فلم تھی۔ یہ فلم 1993ء میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔ آئندہ برس اس فلم کی ریلیز کو بیس برس مکمل ہوجائیں گے۔ اس موقع پر یونی ورسل پکچرز نے اس فلم کو تھری ڈی فارمیٹ میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم ساز ادارے کے مطابق یہ سپرہٹ فلم 5 اپریل 2013ء کو ریلیز کی جائے گی۔ اسپیل برگ کا کہنا ہے کہ Jurassic Park کا تھری ڈی ورژن بھی اوریجنل فلم جیسی مقبولیت حاصل کرے گا۔
Monsters Inc
یہ اینی میٹڈ فلم والٹ ڈزنی پکچرز نے 2001ء میں ریلیز کی تھی۔ 12 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی یہ فلم 55 کروڑ ڈالر سے زائد کماکر سپرہٹ قرار پائی تھی۔ اس کامیڈی ایڈوینچر کو تھری ڈی فارمیٹ میں تبدیل کرلیا گیا ہے اور یہ فلم ماہ رواں کی 19تاریخ کو ریلیز کی جارہی ہے۔