چین میں پاور اسٹیشن میں دھماکے سے 21 افراد ہلاک

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حکام

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حکام ، فوٹو؛ فائل

چین کے پاور اسٹیشن کی پائپ لائن میں دھماکے سے 21 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں پاور اسٹیشن میں دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکا پاور اسٹیشن کے پائپ میں ہوا جس میں ہائی پریشر بھانپ سپلائی کی جاتی ہے، دھماکے سے 21 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاور اسٹیشن میں بجلی کی پیداوار سمیت دیگر پیٹرولیم مصنوعات بنائی جاتی تھیں جب کہ چین میں کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی اور دھماکوں کے واقعات عام ہیں اور اس سے قبل بھی ایک اسپتال کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے باعث 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
Load Next Story