حنیف محمد سے ملاقات کی یادیں میرا اثاثہ ہیں ٹنڈولکر
کرکٹ آئیکون حنیف محمد ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے، سہواگ
پاکستان کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد کے انتقال پر بھارت کے سابق کرکٹرز نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔
سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ عظیم کرکٹر حنیف محمد ہمیشہ ہی مثبت اور معاون رہے، ان سے 2005 میں ہونے والی ملاقات کی یادیں میرا اثاثہ ہیں۔ سابق اوپنر وریندرسہواگ نے کہا کہ حنیف محمد کھیل کے آئیکون تھے، وہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
دوسری جانب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے اعلامیے میں کہا کہ حنیف محمد کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، کھیل کے لیے ان کی خدمات انمول ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرپل سنچری ایک عظیم اننگز تھی، اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے کے حقیقی حقدار تھے۔