20 اگست کو100شہروں میں دھرنے دینگے طاہر القادری
ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں، پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ISLAMABAD:
عوامی تحریک کے قائد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف،دہشت گردی کے خاتمے اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کے مطالبے کے حوالے سے 20 اگست کوپاکستان کے 100 شہروں میں دھرنے دیں گے۔
مقدس گائے پنجاب میں کومبنگ آپریشن کیوں نہیں ہونے دیاجاتا؟ اگر پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی توکب کا آپریشن ہو چکا ہوتا،وزیراعظم کی سوچی سمجھی پالیسی ہے کہ آدھے وزیر اوراتحادی افواج پاکستان پر تنقید اورآدھے وزیر مذمتیں کریں،دہشت گرد تنظیمیں آل شریف کاعسکری اور نظریاتی ونگ ہیں،وہ ان کیخلاف کبھی کارروائی نہیں ہونے دینگے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں، پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ دہشت گردی کی نرسریوں اورپناہ گاہوں کا سب سے بڑامرکز پنجاب ہے، جب تک پنجاب کاآپریشن بھرپور طریقے سے نہیں ہوگاپورے ملک سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کاخاتمہ نہیں ہو سکتا۔انھوں نے قومی کرکٹ ہیرو حنیف محمد خان کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کی۔
دریں اثناء عوامی تحریک کے رہنماؤںخرم نواز گنڈا پور، خواجہ عامر فرید کوریجہ اور نور اللہ صدیقی نے سائبر کرائم بل کی منظوری پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ سائبر کرائم قانون نوجوانوں کو قومی سیاسی دھارے سے دور رکھنے کیلیے استعمال ہو گا اور انھیں اپنی رائے دینے سے روکا جائے گا،ہم اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں۔