عمران صحیح وقت پرغلط سیاسی فیصلے کرتے ہیں مشرف

نوازشریف کی حب الوطنی پرکوئی شبہ نہیں ہے تاہم پانامہ لیکس کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد ان پر کرپشن کے الزامات عائد ہیں

نوازشریف کی حب الوطنی پرکوئی شبہ نہیں ہے تاہم پانامہ لیکس کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد ان پر کرپشن کے الزامات عائد ہیں : فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ نوازشریف کی حب الوطنی پر کوئی شبہ نہیں، عمران صحیح وقت پر غلط سیاسی فیصلے کرتے ہیں۔


نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے انکشاف کیا کہ 2002ء کے انتخا بات کے موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پارٹی کو عوام میں اتنی مقبولیت حاصل ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی 100 نشستیں جیت جائیں گے جس پر میں نے عمران خان کو کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس اور سیاسی رہنماؤں کی رائے کے مطابق تحریک انصاف کی اتنی مقبولیت نہیں ہے اور آپ کی جماعت 5 نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔

وزیراعظم نوا زشریف کی حب الوطنی پر کوئی شبہ نہیں ہے تاہم پانامہ لیکس کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد ان پر کرپشن کے الزامات عائد ہیں۔ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ عمران خان ایک ایماندار سیاستدان ہیں تاہم وہ ہمیشہ صحیح وقت پر غلط سیاسی فیصلے کرتے ہیں۔ سولو فلائٹ کی وجہ سے بروقت وہ سیاسی فیصلے نہیں کر پاتے اورانھیں نقصان ہوتا ہے۔
Load Next Story