شاہ رخ خان کوایک بار پھرامریکی ائیرپورٹ پرروک لیا گیا
امریکی امیگریشن کی جانب سے بار بار روکا جانا درد سربن گیا ہے، اداکار
PESHAWAR:
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان کو ایک بار پھرامریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پرروک لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان جن کے نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر کروڑوں پرستار موجود ہیں انہیں ایک مرتبہ پھر امریکا کے ایئرپورٹ پر تفتیش کے لئے روک لیا گیا۔ شاہ رخ خان اپنی بیٹی کے ہمراہ جب لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں امریکی امیگریشن حکام نے روک لیا اور ان سے تفتیش شروع کردی جس پر اداکار نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مجھے جب کوئی سپراسٹارکہتا ہے توعجیب لگتا ہے، شا ہ رخ خان
اس حوالے سے اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ امریکا میں پرستاروں کی بڑی تعداد موجود ہے ، سیکیورٹی معاملات سمجھتا ہوں اوران کا احترام بھی کرتا ہوں لیکن امریکا آنے پر ہر بار امیگریشن حکام کی جانب سے اس طرح روک لینا افسوس ناک اوردرد سربن گیا ہے۔
دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان سے پوچھ گچھ کے بعد کچھ حاصل نہ ہونے پر معذرت کرلی جب کہ وزیر برائے پارلیمانی امور راجیو شکلا نے کہا کہ شاہ رخ خان کو امریکی سیکورٹی اداروں کی جانب سے بار بار تنگ کرنا مناسب نہیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: شاہ رخ خان سے بیرون ملک جائیداد اور سرمایہ کاری کی تفصیلات طلب
واضح رہے کہ اپریل 2012 میں بھی شاہ رخ خان کوامریکا میں نیویارک ایئرپورٹ پرروکا گیا تھا جس پربھارت کی جانب سے بھی احتجاج سامنے آیا تھا۔