انگلینڈ میں گیند ہوا میں زیادہ سوئنگ ہونے سے کیچ ڈراپ ہوتے ہیں مشتاق احمد

انگلینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں اس لئے اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے، بولنگ کوچ

انگلینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں اس لئے اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے، بولنگ کوچ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں گیند ہوا میں زیادہ سوئنگ ہوتی ہے اس لیے اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے۔

اوول کے میدان میں جاری چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز مختلف ہوتی ہیں اور ہوا میں سوئنگ ہوتے بول کو پکڑا تھوڑا مشکل ہوتا ہے تاہم اگر کھلاڑی توجہ نہیں دیں گے تو کیچ ڈراپ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم نے بھی سیریز میں اب تک 9 سے 10 کیچ ڈراپ کیے ہیں لیکن اگر کھلاڑی کسی اہم مقام پر کیچ ڈراپ کرتا ہے تو میچ کی صورتحال بالکل تبدیل ہوجاتی ہے۔


کپتان مصباح الحق کے سلپ میں نہ کھڑے ہونے کے سوال پر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کا مڈ آف پر کھڑے رہنا اس لیے ضروری ہے کہ وہ بولروں سے باآسانی بات کرسکیں لیکن سلپ پر کھڑے رہنے والے کھلاڑی کو بھی چوکنا رہنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جب کھیل کا آغاز ہوا تو سلپ میں کھڑے افتخار احمد نے پہلے ایلسٹر کک کا کیچ چھوڑا اور بعد میں اظہر علی نے ایک اہم موقع پر محمد عامر کی گیند پر معین علی کا کیچ ڈراپ کردیا تھا جنھوں نے بعد میں سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

 
Load Next Story