مائیکل فلپس مسلسل 4 اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے

امریکی تیراک 31 سالہ مائیکل فلیپس 22 گولڈ میڈل اور مجموعی طور پر 26 تمغے حاصل کرچکے ہیں

31 سالہ امریکی تیراک مائیکل فلیپس 22 گولڈ میڈل اور مجموعی طور پر 26 تمغے حاصل کرکے دنیا مین پہلے نمبر پر ہیں : فوٹو : فائل

امریکی تیراک مائیکل فلپس اولمپکس گیمز میں ایک ہی کھیل میں مسلسل 4 مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس گیمز میں امریکی تیراک نے 200 میٹر میڈلے مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کر کے مجموعی طور پر اپنا 22 واں اور ریو اولمپکس میں چوتھا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ 31 سالہ تیراک اولمپکس مقابلوں میں ایک ہی طرز کی گیم میں لگاتار 4 گولڈ میڈل حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مائیکل فلپس اولمپکس کی تاریخ کے کامیاب ترین ایتھلیٹ بن گئے


رگبی سیون کے فائنل مقابلے میں بحرالکاہل کے ملک فجی نے اپنی مضبوط حریف انگلینڈ کو حیران کن طور پر شکست دے کر تاریخ کا پہلا تمغہ حاصل کرلیا جب کہ اسی کھیل میں کانسی کے تمغے کے حصول کے لئے جنوبی افریقہ نے چاپان کو مات دے دی۔

ریو اولمپکس کے چھٹے روز کے اختتام پر 16 طلائی اور مجموعی طور پر 38 تمغوں کے ساتھ امریکا بدستور پہلے نمبر پر ہے جب کہ چین 11 طلائی اور مجموعی طور پر 30 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ تمغوں کی دوڑ میں جاپان 7 طلائی اور مجموعی طور پر 22 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Load Next Story