تھائی لینڈ میں چند گھنٹوں کے دوران 11 دھماکوں میں 4 افراد ہلاک متعدد زخمی
تمام دھماکے ریموٹ کنٹرول سے کئے گئے جب کہ ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا، پولیس
تھائی لینڈ کے 5 صوبوں میں یکے بعدیگرے 11 دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور غیرملکی سیاحوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے 5 جنوبی صوبوں میں سیاحتی مقامات پر 11 دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام ہواہن میں رات کے وقت 2 دھماکے ہوئے جب کہ دھماکا خیز مواد گملوں میں رکھا گیا جنہیں ریمورٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں اٹلی، جرمنی، برطانیہ اور آسٹریلیا کے شہری شامل ہیں۔
دھماکو کا سلسلہ صبح بھی جاری رہا اور اسی مقام پر صبح سویرے مزید 2 دھماکے ہوئے جس میں کئی لوگ خون میں نہاگئےاور ایک تھائی شہری بھی جان سے گیا، کچھ ہی گھنٹوں بعد علاقہ ایک مرتبہ پھر دھماکے سے لرز اٹھا۔ تھائی لینڈ کے صوبے سورت تھانی میں بھی 2 دھماکے سنائی دئیے جس میں 2 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد صبح 9 بجے پھنگ نگا صوبے میں بھی دھماکوں کی گونج سنائی دی۔
صوبہ ترنگ میں بھی بم دھماکا ہوا جس میں ایک مقامی شہری ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔ 5 صوبوں میں دھماکوںٕ کے بعد ملک بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیاحتی مقامات کی سیکیورٹی بڑھاتے ہوئے ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا جب کہ پولیس کے مطابق یہ تمام بم دھماکے ریموٹ کنٹرول سے کئے گئے۔