خواتین کی آزادی کے لیے کام کرتی رہوں گیودیا بالن

بالی وڈ میں رہ کر بھی عورتوں کے حقوق کے لیے کام کیا جاسکتا ہے۔

فلم کے ذریعے عورتوں کی آزادی کے لیے لڑوں گی ،ودیا بالن۔ فوٹو: فائل

لاہور:
بالی وڈ اداکارو ودیا بالن نے کہا ہے کہ خواتین کی آزادی کے لیے کام کرتی رہوں گی ۔


انھوں نے بتایا کہ این جی او کے ساتھ پسماندہ علاقوں میں خواتین پر جبر و تشدد اور ان کی آزادیاں سلب کرنے کے خلاف کام کرنے والوں کا ساتھ دیا اور آیندہ بھی عورت کی آزادی کے لیے کام کروں گی ۔

انھوں نے کہا کہ ہر طرح سے خواتین کے حقوق کی خاطر جدوجہد کی جائے گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں رہ کر بھی عورتوں کے حقوق کے لیے کام کیا جاسکتا ہے ۔فلم کے ذریعے عورتوں کی آزادی کے لیے لڑوں گی ،میڈیا سے گفتگو کے دوران ودیا بالن نے کہا کہ بھارت کے پسماندہ علاقوں میں خواتین کو تعلیم کے ذریعے شعور دینے کی ضرورت ہے اس پر مزید کام کرنا ہوگا ۔
Load Next Story