اہم شعبے کی بحالی کے اشارے سیمنٹ کی مقامی کھپت اور برآمدات میں ٹھوس اضافہ
نومبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 19.6 فیصد بڑھی، رواں مالی سال پہلی بار مقامی کھپت وبرآمدات میں ڈبل ڈیجٹ اضافہ
پاکستان کے سیمنٹ سیکٹر میں نومبر کے دوران صحت مند افزائش دیکھنے میں آئی۔
رواں مالی سال کے دوران پہلی مرتبہ سیمنٹ کی مقامی کھپت اور برآمدات میں نمو سال بہ سال دہرے ہندسے میں داخل ہوئی، گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت سال بہ سال 19.63فیصد کے اضافے سے 2.649 ملین ٹن رہی، نومبر 2011 میں مجموعی فروخت2.255 ملین ٹن رہی تھی۔
نومبر میں صرف بھارت وہ ملک تھا جس کیلیے پاکستانی سیمنٹ کی برآمدات میںکمی آئی جبکہ مقامی کھپت 11.71 فیصد بڑھی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تانومبر 2012کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.43 فیصد کے اضافے سے 13.127 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 12.691ملین ٹن رہی تھی۔
اس دوران مقامی طلب میں 6.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں 4.38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اس دوران جنوبی زون سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 15.06فیصد کمی سے 0.837 ملین ٹن رہی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں جنوبی زون کی برآمدات 0.986ملین ٹن تھیں، جولائی تانومبر 2012 میں شمالی زون کی برآمدات صرف 0.64فیصد کمی کے ساتھ 2.823ملین ٹن سے نیچے آ کر 2.804ملین ٹن رہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق 5ماہ کے دوران بھارت کو سیمنٹ کی برآمد میں 38.5 فیصد کمی سے 1 لاکھ 83 ہزار387ٹن رہی، جولائی تانومبر2011 کے دوران پاکستان نے بھارت کو 2لاکھ98ہزار 214ٹن سیمنٹ برآمد کی تھی، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ اور نان ٹیرف رکاوٹوں کے خاتمے پر اتفاق اور بھارت میں پاکستانی سیمنٹ کی بھرپور ڈیمانڈ کے باوجود ایکسپورٹ میں کمی رکاوٹوں کی موجودگی ظاہر کررہی ہے، نومبر میں تو صورتحال زیادہ خراب ہوئی جب بھارت کوصرف 25ہزار207ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ ہوئی۔
نومبر 2011 میں 45 ہزار96 ٹن سیمنٹ بھارت کو برآمد کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارت کو پاکستان سے ریل کے ذریعے کی جانے والی ایکسپورٹ کنسائنمنٹ میں بھاری مالیت کی ہیروئن کی برآمدگی کے بعد ریل کے ذریعے سیمنٹ کی ایکسپورٹ تقریباً معطل ہوچکی ہے اور دونوں طرف کے تاجر فول پروف انتظامات کے منتظر ہیں جو ریلوے اور کسٹم کی سطح پر کیے جائیں گے۔
مبصرین کے مطابق مقامی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال حوصلہ افزا ہے کیونکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں سے صرف اگست میں مقامی کھپت 3.41 فیصد کم ہوئی، باقی 4 ماہ میں سیمنٹ کا مقامی استعمال بڑھا۔