سیاستدان اگر کمزور تھے تو مارشل لا نے بھی ملک کوکچھ نہیں دیا شہبازشریف

80 کی دہائی کے خودساختہ جہاد نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا، وزیراعلیٰ پنجاب

80 کی دہائی کے خودساختہ جہاد نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ ایکسپریس

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ 80 کی دہائی کے خودساختہ جہاد نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا اور اگر سیاستدان کمزور تھے تو مارشل لا نے بھی ملک کوکچھ نہیں دیا۔

لاہورمیں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت ''میری شان پاکستان'' کے عنوان نے تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ کبھی سب سے پہلے پاکستان تو کبھی اسلام کا نعرہ لگا کر ملک کی ترقی کوروکا گیا جب کہ 80 کی دہائی کے خودساختہ جہاد نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پرپہنچا دیا۔


شہبازشریف نے ملکی تاریخ کی غیر جمہوری حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاستدان اگر کمزور تھے تو مارشل لا نے بھی ملک کوکچھ نہیں دیا جب کہ پچھلے 20 سال میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا، قوم کی نسلیں گروی رکھی جاچکی ہیں اور 2005 سے شروع ہونے والا نیلم جہلم پراجیکٹ مہنگا ترین منصوبہ بن چکا ہے۔

Load Next Story