پاکستان اور آسٹریا تجارتی روابطہ کو فروغ دینے پرمتفق
ویانا میں مشاورت، فریقین تجارت کے مشترکہ ورکنگ گروپ کااجلاس جلد بلوانے پر بھی تیار۔
پاکستان اور آسٹریا نے دوطرفہ تجارتی و سرمایہ کاری روابطہ کو فروغ دینے پراتفاق کیا ہے۔
آن لائن کے مطابق دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان ویانا میں دوطرفہ سیاسی مشاورت ہوئی، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ امور برائے یورپ وایف اوڈی پی عائشہ ریاض اور آسٹرین وفد کی سربراہی وزارت یورپی وبین الاقوامی میں ہیڈایشیا Gabriele Meon-Tschurtz نے کی، دوطرفہ مشاورت کے موقع پر فریقین نے موجودہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی، تجارتی وسرمایہ کاری روابط، تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی میں اشتراک اور ثقافتی وپارلیمانی تبادلوں کاجائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلیے روابط بڑھانے پر زور دیا اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے رجحان کے فروغ کیلیے اقدامات پر اتفاق کیا۔
فریقین نے پاکستان آسٹریا جوائنٹ ورکنگ گروپ آن ٹریڈ اینڈ اکنامک کوآپریشن کا 5واں سیشن جلد بلوانے پر اتفاق کیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا،فریقین نے تجارتی وسرمایہ کاری روابط بڑھانے کیلیے کاروباری برادری میں رابطوں کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔