ویمنز کرکٹ ورلڈکپ پاکستان کا31 جنوری کو آسٹریلیا سے پہلا ٹکراؤ
ممبئی کے 5 گرائونڈز پر 8 ٹیمیں17 فروری تک ٹرافی کیلیے مقابل، شیڈول وفارمیٹ جاری
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئندہ برس بھارت میں ہونے والے ویمنز ورلڈکپ کے شیڈول اور فارمیٹ کا اعلان کر دیا، پاکستان سمیت8 ٹیمیں31 جنوری سے17 فروری تک ممبئی کے5 گرائونڈز پر نبردآزما ہوں گی۔
گروپ بی میں شامل گرین شرٹس ٹیم افتتاحی روز آسٹریلیا سے ٹکرائے گی،پہلے دن میزبان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو تیسری بار ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی ملی ہے، دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور2009 میں آسٹریلیا میں فائنل ہارنے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ آسٹریلیا اور بھارت نے اگلے ایونٹ کیلیے براہ راست کوالیفائی کیا۔
دیگر 4 سائیڈز نے گذشتہ برس نومبر میں منعقدہ کوالیفائرز میں عمدہ کھیل کی بدولت بھارت جانے کا پروانہ پایا، ان میں فاتح ویسٹ انڈیز، پاکستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں،ان آٹھوں ٹیموں کو 4،4کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا، ٹاپ 3،3 ٹیمیں سپر سکسز میں جگہ بنا لیں گی، ایونٹ میں مجموعی طور پر25 میچز کھیلے جائیں گے۔
وینکھڈے اسٹیڈیم کے ساتھ بی کے سی، سی سی آئی، ایم آئی جی اور ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم بھی میزبانوں میں شامل ہیں،17 فروری کو سی سی آئی میں ڈے اینڈ نائٹ فائنل ہو گا، آئی سی سی کاآفیشل براڈکاسٹ پارٹنر ادارہ فیصلہ کن معرکے سمیت سی سی آئی اور وینکھڈے میں شیڈول10 میچز براہ راست ٹیلی کاسٹ کرے گا، تمام ڈے میچز صبح9 بجے جبکہ فلڈلائٹس میں فائنل دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
گروپ اے میں انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا جبکہ بی میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ موجود ہیں۔31 جنوری کو پہلا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونا ہے، اسی روز ڈے اینڈنائٹ مقابلے میں بھارت اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہوں گے۔
پاکستان کا دوسرا مقابلہ 3 فروری کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا5 تاریخ کو جنوبی افریقہ سے ہوگا، سپر ایٹ میچز9 سے 13 فروری، پوزیشن مقابلے 15 جبکہ فائنل17 تاریخ کو شیڈول ہے۔ایونٹ سے قبل 28 سے 30 جنوری تک وارم اپ میچز بھی کھیلے جائیں گے، پہلے روز پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ اور اگلے دن ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔