اسنوکر ورلڈ چیمپئن محمد آصف آج وطن واپس پہنچیں گے
ٹائٹل جیتناآسان نہیں تھا، کامیابیوں کا کریڈٹ والدین کو دیتا ہوں، پاکستانی کیوئسٹ
پاکستان کو اسنوکر کا عالمی چیمپئن بنوانے والے محمد آصف منگل کو وطن واپس پہنچیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ فنڈز نہ ہونے کے سبب ہمارا عالمی ایونٹ کیلیے بلغاریہ جانا مشکل تھا، پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن نے کافی مشکل سے انتظام کرکے ہمیں بھیجا، ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا ورلڈ اسنوکر کا ٹائٹل جیتنے کی بہت خوشی ہوئی، پوری قوم کی دعائیں میرے ساتھ تھیں۔
ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے مشکل سے فنڈز ملے، اللہ نے مجھے حوصلہ دیا اور میں نے خود کو سنبھالا، محمد آصف نے مزید کہاکہ پروفیشنل اسنوکر کھیلنا اگلا ہدف ہے، جونیئر کھلاڑیوں کو ڈپارٹمنٹل اداروں میں ملازمتیں مل جائیں تو انھیں عالمی ایونٹ کے لیے تیار کیا جاسکتا ہے، اس سے آئندہ بھی ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے میں مدد ملے گی۔
میرے پاس بھی کوئی پکی ملازمت نہیں،کئی جگہ درخواستیں دیں لیکن جواب نہیں ملا، مجھے اسنوکر کا جنون تھا اسی لیے کھیل کو جاری رکھا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی ٹائٹل جیتنا میرے لیے آسان نہیں تھا، میں اپنی کامیابیوں کا سارا کریڈٹ والدین کو دیتا ہوں، آج میں جو کچھ بھی ہوں انہی کی دعائوں کی بدولت ہوں، محمد آصف کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کوملازمتیں مل جائیں تو پاکستان مزید ٹائٹل جیت سکتا ہے۔