قائد عوام یونیورسٹی ٹرم بیک پر طلبہ سراپا احتجاج امتحانات کابائیکاٹ کر دیا
طلبا نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبہ نے امتحانات کا بائیکاٹ کر دیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس، رینجرز طلب کر لی، جامعہ میں کشیدگی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نواب شاہ کے 9 شعبوں کے فائنل ایئر کے امتحانات نہ ہوسکے۔ یونیورسٹی کے ٹرم بیک کیے جانے والے طلبا نے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ امتحانات کا بائیکاٹ کرادیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔
انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس اور رینجرز طلب کر لی جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں کشیدگی پھیل گئی۔ احتجاج کرنے والے طلبا، اعظم نوناری، ظفر ڈاھانی، اطہر میرانی اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کے ساتھ زیادگی کی ہے اور ہمارا ایک سال ضائع کرکے ہمارے مستقبل سے کھیلنے کی کوشش کی گئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کا ماحول کشیدہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے واضع کیا ہے کہ جو طلبا امتحانات میں شرکت نہیں کرینگے انہیں غیرحاضر کر دیا جائے گا اور جن طلبا کو ٹرم بیک کیا گیا ہے وہ یونیورسٹی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی ہے اور طلبا جھوٹے الزامات عائد کررہے ہیں۔