کراچی آپریشن اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گا ڈی جی رینجرز سندھ
کراچی کو جرائم پیشہ افراد نے یرغمال بنا رکھا تھا، میجر جنرل بلال اکبر
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہےکہ اختیارات ملنے سے کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے لہٰذا شہر میں جاری آپریشن اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔
کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں 2008 سے 2013 کے دوران روزانہ 10 افراد قتل ہوتے تھے لیکن شہر میں آپریشن کے بعد سے یومیہ قتل و غارت کے واقعات اب اوسطاً 2 رہ گئے ہیں، 3 سال میں آپریشن کے دوران 6 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جن میں سے 1200 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جب کہ مختلف جماعتوں کے عسکری ونگ کے 855 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: اختیارات ملے تو کراچی کی طرح اندرون سندھ بھی آپریشن کریں گے، ڈی جی رینجرز
ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی کو جرائم پیشہ افراد نے یرغمال بنا رکھا تھا، اختیارات ملنے سے شہر کے حالات میں بہتری آئی ہے لہٰذا شہر میں جاری آپریشن اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پیسہ حاصل کرکے کراچی میں قتل وغارت گری کی گئی، افغان خفیہ ایجنسی بھی کراچی کی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے بہت دشمن ہیں اور بھارتی ایجنسی''را'' سی پی کے خلاف متحرک ہے۔