ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال

ملک کے 40 سے زائد شہروں میں صبح 8 بجے موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس بحال۔ فوٹو: فائل

یوم آزادی پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر معطل کی گئی موبائل فون سروس بتدریج بحال کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے بعد انٹیلی جنس اداروں نے ملک بھر میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کے خدشات ظاہر کئے تھے، جس کے پیش نظر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک کی تمام سیلولر فون کمپنیوں کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک کے کئی شہروں میں صبح 8 بجے موبائل فون سروس معطل کرنے کی ہدایت جاری کی تھیں۔


پی ٹی اے کی ہدایات کے تحت ملک کے چھوٹے بڑے 40 سے زائد شہروں میں صبح 8 بجے موبائل فون سروس اور پی ٹی سی ایل کی وائر لیس سروس معطل کردی گئی ۔ جسے ہدایات کی روشنی میں بتدریج بحال کردیا گیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں کے لیے موبائل فون کو بارودی مواد سے منسلک کرکے بے گناہوں کا خون بہاتے رہے ہیں۔

 
Load Next Story