یوم آزادی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں شہبازشریف
حساس مقامات كی سیكیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے كابینہ كمیٹی برائے امن و امان كو ہدایات جاری كرتے ہوئے كہا ہے كہ یوم آزادی كے موقع پر سیكیورٹی كے فول پروف انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔
شہبازشریف نے کمیٹی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی كے سلسلے میں ہونے والی تقریبات كی سیكیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات كیے جائیں اور حساس مقامات كی سیكیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ كرنے والے ادارے پوری طرح چوكس رہیں اور عوام كے جان و مال كے تحفظ کے لیے اپنے فرائض محنت اورجانفشانی سے سرانجام دیں اور اس ضمن میں یوم آزادی كے موقع پر وضع كردہ سیكیورٹی پلان پر پوری طرح عملدرآمد كیا جائے۔
شہبازشریف نے ہدایت كی كہ یوم آزادی كے جلوسوں كی سی سی ٹی وی كیمروں كے ذریعے مانیٹرنگ كی جائے اور پولیس حكام سیكیورٹی انتظامات كا جائزہ لینے كیلئے خود فیلڈ میں موجود رہیں۔ انہو ں نے كہا كہ شرپسند عناصر پر كڑی نظر ركھی جائے اورقانون نافذ كرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ ركھیں، یوم آزادی پر مری اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات كے اردگرد ٹریفك رواں دواں ركھنے کے لیےخصوصی انتظامات ہونے چاہئیں۔