’’ اَرتھ ٹو‘‘ میرے لیے اہم پروجیکٹ ہے شان
بطور ہدایتکار یہ میری 12ویں فلم ہے اورمیں بارہ سال بعد کسی بھی فلم کی ڈائریکشن دے رہا ہوں، شان
فلم اسٹارشان بطور رائٹر اپنی پہلی فلم ''ارتھ ٹو''کا آخری اسپیل برطانیہ میں شوٹ کرینگے۔ اس سلسلہ میں شان، حمائمہ ملک، محب مرزا اورعظمیٰ حسن سمیت تکنیکی عملہ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں لندن روانہ ہوگا۔
12روزہ اس آخری اسپیل میں لندن کی خوبصورت لوکیشنز پرکہانی کے مطابق پکچرائزیشن جاری رہے گی اوراس کے مکمل ہوتے ہی فلم کا کیمرہ کلوز کر دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں شان نے ''ایکسپریس'' کوبتایا کہ 'ارتھ ٹو' میرے لیے ایک بہت اسپیشل پروجیکٹ ہے۔ بطوررائٹریہ میری پہلی فلم ہے جب کہ بطورہدایتکاریہ میری 12ویں فلم ہے اورمیں بارہ سال بعد کسی بھی فلم کی ڈائریکشن دے رہا ہوں۔ فلم کا کیمرہ کلوز ہونے کے بعد لندن میں ہی فلم کی ایڈیٹنگ اورپوسٹ پروڈکشن کا کام کیا جائے گا۔