پولیو کے شکار بچے کو وائرس مردان میں منتقل ہوا ڈبلیو ایچ او
کراچی کے سیکڑوں بچے حفاظتی خوراک سے محروم،ضلع وسطی میں مہم شروع ہوگی
BIRMINGHAM:
لیاقت آباد میں پولیو وائرس سے شکار ہونے والے بچے کو پولیو وائرس مردان سے لاحق ہواتھا عالمی ادارہ صحت نے رپورٹ جاری کردی متاثرہ بچے کے والدین نے بچے کومہم کے دوران پولیووائرس سے بچاؤکی حفاظتی خوراک سے محروم رکھاتھا اوراسی دوران والدین بچے کو لے کر ضلع مردان چلے گئے۔
واپسی پر اس بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی یہ بات ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن نے بتائی انھوں نے18ماہ کے بچے سلیمان کے پولیو سے متاثر ہونے کی اطلاع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، یونیسیف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ متاثرہ بچے کے گھر جاکرمتاثر ہونے کی تفصیلات معلوم کیں جس میں معلوم ہوا کہ متاثرہ بچے کے والدین نے متعدد بار پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے سے معذوری ظاہرکی تھی اوراس دوران بچے کو اسکے ناناکے گھر بالو زئی کاٹلنگ ضلع مردان منتقل کردیاتھا تاہم حال ہی میں دوبارہ کراچی واپس آیا ہے اور اس دوران سلیمان کو پولیو وائرس لاحق ہوگیا، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سینئر پولیوکوآرڈی نیٹر نے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کو بتایاکہ متاثرہ بچے میں پولیوکاوائرس مردان سے منتقل ہوا ہے۔
انھوں نے ماتحت افسران کو پابندکیا ہے کہ ایسے تمام بچوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے کہ جو بچے پولیو سے بچائوکی مہم کے دوران گھروں پر موجود نہیں تھے یا جن کے والدین نے پولیوکے قطرے پلانے سے انکارکردیا، نارتھ ناظم آباد ٹائو ن میں 1278 گلبرگ ٹائون میں 646 نیوکراچی ٹائون میں2079 لیاقت آباد ٹائون میں 2074 بچے ایسے موجود ہیں جن کے والدین نے پولیو کی خوراک پلانے سے انکار کیا یا بچے گھروں پر موجود نہیں تھے۔