پی آئی اے کی لندن کے لیے پریمئیرسروس شروع پہلی پروازاسلام آباد سے روانہ

پریمیئر سروس کے مسافر لندن میں 25 کلومیٹر تک مفت لیموزین بھی استعمال کرسکیں گے

ایئر بس 330 طیارہ ایک دن میں 11 گھنٹے پرواز کرے گی جب کہ پی آئی اے کو اس کا روزانہ 88 ہزار ڈالر فی طیارہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔

LONDON:
پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن پریمیئر سروس شروع ہوگئی ہے جس کے تحت مسافر لندن میں لیموزین کا 25 کلومیٹر مفت سفر بھی کرسکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے نے اپنی پریمیئر سروس کا آغاز کردیا ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم نوازشریف نے کیا اس موقع پر پاکستان ائیرلائن اور سری لنکن ائیر لائنز کے سربراہان بھی موجود تھے پریمیئر سروس کی پہلی پرواز اسلام آباد سے لندن روانہ ہوئی اور وزیراعظم نے پریمیئر سروس کے مسافروں کو رخصت کیا۔


پی آئی اے نے پریمیئرسروس کے لئے سری لنکا سے طیارے ویٹ لیز پر لئے ہیں اور اس میں مسافروں کو پہلے سے زیادہ اور جدید سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ سروس کے لیے خواتین فضائی میزبانوں کی وضع قطع بھی تبدیل کی گئی ہے اور ان کے یونیفارم میں جدت لائی گئی ہے۔ جدید طیاروں کی ہر نشست پر ایل ای ڈی اسکرین نصب ہے، اس کے علاوہ پریمیئر سروس کے مسافر لندن میں جہاز سے اترنے کے بعد لیموزین پر 25 کلومیٹر کے مفت سفر کا بھی لطف اٹھا سکیں گے۔

واضح رہے کہ ایئر بس 330 طیارہ ایک دن میں 11 گھنٹے پرواز کرے گی جب کہ پی آئی اے کو اس کا روزانہ 88 ہزار ڈالر فی طیارہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا۔

Load Next Story