ایل او سی پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پاکستان کا شدید احتجاج
بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ اور نیزا پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھی بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے پاکستان سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔
پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ اور نیزا پیر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی گئی جس کے نتیجے میں 4 مکانات تباہ ہو گئے۔ پاک فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی کر کے بھارتی توپوں کو خاموش کرادیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار شہید
دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نیزہ پیر سیکٹر پر فائرنگ کی گئی اوررات سے جاری بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ صبح تک جاری رہا ۔ فائرنگ میں شہری آبادی اور پاکستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج بھی کیا ہے۔
دوسری جانب یوم آزادی کے موقع پرواہگہ بارڈ پر خصوصی تقریب ہوئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جذبہ خیر سگالی کے تحت پنجاب رینجزز کے افسران نے بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کو مٹھائی پیش کی۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا تو واہگہ میں موجود پاکستانیوں نےاللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر پنجاب رینجرز کے خصوصی دستے کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا جس سے شائقین کے حوصلے مزید بلند ہوگئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر کے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر چکا ہے۔