احتجاج کے باعث ہزاروں بچے اسکولوں میں کئی گھنٹے محصور
متاثرہ علاقوں میں بچوں کی رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں تھا۔
گلشن اقبال اور ابوالحسن اصفہانی روڈپر کیے جانے والے احتجاج کے باعث ہزاروں بچے اسکولوں میں کئی گھنٹوں تک محصور رہے۔
جبکہ بچوں کو لینے کے لیے آنے والدین کو بھی شدید مشکلات اور دقت کاسامنا بھی کرنا پڑا ۔ہفتے کی صبح گلشن اقبال اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کیے جانے والے احتجاج کے باعث گلشن اقبال بلاک4 ، 5اور6 ، ابوالحسن اصفہانی روڈ اور راشد مہناس روڈ پر موجود درجنوں اسکول متاثر رہے۔
والدین نے اسکول انتظامیہ سے رابطہ کرکے ان سے تعاونکی استدعاکی تاہم والدین کی پریشانی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب اسکول وینزڈرائیوروں نے اپنی گاڑیاں ہٹاکرمحفوظ مقام پر لے گئے جس پر والدین حالات کی پرواہ کیے بغیر بچوں کواسکولوں سے لینے کے لیے خود ہی گھروں سے نکل پڑے، متاثرہ علاقوں میں ان کی رہنمائی کرنے والا کوئی نہیں تھا۔