نوازالدین صدیقی نوجوان اداکارٹائیگر شروف سے رقص سیکھیں گے

میرے لیے کسی بھی فلم کی سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ اس سے کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے، بالی ووڈ اسٹار

میرے لیے کسی بھی فلم کی سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ اس سے کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے، بالی ووڈ اسٹار،فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے والے اداکار نواز الدین صدیقی اپنی نئی آنے والی فلم ''منا مائیکل''کے لیے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف سے رقص کی تربیت لیں گے۔

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے انتھک محنت اور جاندار اداکاری کے باعث فلم نگری میں مقام بنایا ہے اور اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ انہوں نے فلمی کیرئیر میں کئی منفرد کردار نبھا کر انہیں امرکردیا ہے تاہم نواز الدین اب ایک اور منفرد کردار میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی فلم میں معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو بنیں گے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور ہدایت کار سبیرخان کی فلم ''منا مائیکل'' میں بالی ووڈ اسٹار نوازالدین صدیقی ڈانسر کا کردار ادا کریں گے جس کے لیے وہ نوجوان اداکار ٹائیگر شروف سے تربیت لیں گے جب کہ اس موقع پراداکار کا کہنا تھا کہ میرے لیے کسی بھی فلم کی سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ اس سے کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے جیسے کہ سہیل خان کی فلم کے لیے گالف اور گپتا کی فلم کے لیے کلاسیکل موسیقی سیکھی ہے لہذا اب سبیر خان کی فلم کے لیے رقص سیکھ رہا ہوں۔
Load Next Story