حیدرآباد کے علاقے نیا پل چوک پر کریکر حملہ 11 افراد زخمی

زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال زرائع

زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے، اسپتال زرائع فوٹو: فائل

نیا پل چوک پر باچا خان فلائی اوور کے قریب کریکر حملے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق حیدرآباد کے علاقے نیا پل چوک میں ٹھیلے کے قریب کریکر دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد شدید زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے فوری بعد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب کریکر دھماکے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے جب کہ ملزمان کی تلاش کے لیے بھی علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
Load Next Story