پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہے مانی شنکر
امریکا پاک بھارت تعلقات خراب کر رہا ہے اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کررہا ہے
بھارتی کانگریس جماعت کے رکن پارلیمنٹ مانی شنکر آئیر نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔
پاکستانی ہر روز 26/11 جیسی صورتحال سے دوچار ہیں، پاکستانی گھر سے نکلتے ہوئے خوفزدہ ہیں کہ وہ زندہ واپس آئیں گے یا نہیں، بھارتیوں کو پاکستان کیخلاف نفرت اور دشمنی کوختم کرکے آگے دیکھنا چاہیے۔
بھارتی اخبار کے مطابق لکھنؤ میں پاک بھارت تعلقات کے موضوع پریونیورسٹی میں لیکچرمیں انھوں نے کہا کہ بھارتی شہریوںکو2001 ء میں پارلیمنٹ اور26نومبر2008 ء کے ممبئی حملوں کو بھول جانا چاہیے۔
انھوں نے ممبئی حملوں کا پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے26نومبر جیسا ایک واقعہ دیکھا جبکہ پاکستانی روزانہ ایسی صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں، پاکستانی مارکیٹ یا مسجد جاتے خوفزدہ ہوتے ہیں نہیں جانتے کہ وہ زندہ واپس آئیں گے یا نہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان دہشت گردی کا ذریعہ ہے تو یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان ہی دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بڑی غلطی فہمی میں ہیں اور سمجھ لیا ہے کہ ہمارے ہاں دہشت گردی کا ایک واقعہ ہو اور پاکستان سامنے آئے اور معافی مانگے یا مجرموں کو جیل بھیجے۔ انھوں نے امریکا پر الزام لگایا کہ پاک بھارت تعلقات خراب کرنے میں اس کا ہاتھ ہے۔