شوبز میں ان اور آؤٹ کا سلسلہ چلتا رہتا ہے اپنی مرضی سے کام کرتی ہوں نرما

کیرئیر کا آغاز ہی کامیابی سے کیا، دن رات کام کے باعث آپ خودکو آرام اورفیملی کو وقت نہیں دے پاتے، اداکارہ

کیرئیر کا آغاز ہی کامیابی سے کیا، دن رات کام کے باعث آپ خودکو آرام اورفیملی کو وقت نہیں دے پاتے، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI:
اداکارہ نرما کی شوبز انڈسٹری میں واپسی ،ملتان کے تھیٹر میں زیرنمائش ڈرامہ ''عشق پٹاخہ'' میں پرفارم کرر ہی ہیں۔


تفصیل کے مطابق ''چن میرے مکھناں '' فیم اداکارہ ایک عرصہ سے شوبز سرگرمیوں میں دکھائی نہیں دے رہی تھیں مگر اب دوبارہ سے متحرک ہوگئی ہیں۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسٹیج ڈرامہ فنکار کے لیے بہترین تربیت گاہ ہے، یہاں پر ری ٹیک کا کوئی چانس نہیں ہوتا، کافی عرصہ بعد تھیٹر پر کام کرکے اچھا لگا ہے ۔ ''ان'' اور ''آوٹ'' زندگی کا حصہ ہے اور خاص طور پر شوبز انڈسٹری میں یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے بعض اوقات آپ کے پاس وقت ہی نہیں ہوتا دن رات کام اور کام ہی ہورہا ہوتا ہے، جس سے آپ کو آرام اور اپنی فیملی کو وقت نہیں دے پاتے۔ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ، کیرئیر کا آغاز ہی کامیابی سے ہوا فلم ، ٹی وی اور فیشن انڈسٹری تینوں شعبوںمیں کامیابیاں میرے قدم چوم رہی تھیں ۔

فلم کی طرف آئی تو وہاں پر بھی معروف ڈائریکٹرز ، پروڈیوسرز کے پراجیکٹس کا حصہ تھی۔ہر پراجیکٹ کے لیے محنت کرتی کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ میری کامیابی اور مستقبل کا فیصلہ کام نے ہی کرنا ہے ۔ میں صرف وہی کرتی ہوں جو میرا دل چاہتا ہے اس کے لیے کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیتی۔ فلم اور ٹی وی کے ساتھ جب مجھے تھیٹر کے لیے کہا گیا تو ایک نئے تجربے کے طور پر یہ آفر قبول کرلی، چند ایک ڈرامہ کرنے کے بعد بریک لے لی۔ٹی وی انڈسٹری نے فلمی فنکاروں کو بھی ایک نئی لائف لائن دی ، بہت سے فنکار ٹی وی کے باعث مالی طور پر مستحکم ہوئے ۔ اداکارہ نرما نے کہا کہ ملتان کے ڈرامہ میں کام کرکے بہت لطف اندوز ہورہی ہوں یہاں کے عوام فنکاروں کے ساتھ پیار کرنے والے ہیں اور ان کی اچھی پرفارمنس پر بھرپور داد دیتے ہیں۔
Load Next Story