شوبزشخصیات نے بھی جشن آزادی جوش وخروش سے منایا

آزادی فیسٹ کی تین روز ہ تقریبات میں معروف گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا

آزادی فیسٹ کی تین روز ہ تقریبات میں معروف گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا ۔ فوٹو : ایکسپریس

شو بز شخصیات اور اہل کراچی نے جشن آزادی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائی، تین روز تک کراچی کے مختلف مقامات پر جشن آزادی فیسٹول پورے اہتمام کے ساتھ منائی گئی۔


آزادی فیسٹ کے نام سے فرئیر ہال میں تین روز تک تقریبات جاری رہیں، جس میں ملک کے اعلی پائے کے موسیقاروں اور گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا۔ جن میں علی عظمت، کال بینڈ کے ممبر ذولفقار اور جنید، ذوئے وکاجی و دیگر نے اپنی مسحور کن موسیقی سے لوگوں کے جوش و جذبہ کو بڑھایا جب کہ معروف ڈرامہ نگار انور مقصود کے لکھے ہوئے ڈرامہ''کلاس'' پر تھیٹر ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جس کی ہدایات حسن رضوی نے دیں۔ آزادی فیسٹ 16کے منتظم احمد اللہ جنگ کا کہنا تھا کہ آزادی فیسٹ 16کو بڑی گرم جوشی کے ساتھ ہر پاکستانی کے لیے سجایا گیا اوراس کا مقصد دن کو قومی تہوار کے طور پر مناتے ہوئے قوم سے جڑے جذبات کی ترجمانی کرنا تھا۔

اس موقع پر ملکی ثقافت کو بہترین توازن کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی۔پورٹ گرینڈ میں فلم جانان کی کاسٹ اور ٹیم بلال اشرف، ارمینہ خان، علی رحمان خان،حریم فاروق، عثمان مختار نے خوب رنگ جمایا اور شرکاء کو اپنی پرفارمنس سے محظوظ کیا جب کہ دوسری جانب فلم ایکٹر ان لاء کی ٹیم نے فرئیر ہال میں جشن آزادی منایا۔ اڈولجی ڈنشا روڈ پرآزادی راک کانسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں عاطف اسلم، زوئے وکاجی، کرانیکلز آف خان، فیوژن، مائی ڈھائی و دیگر نے شاندار پرفارمنس دیں۔
Load Next Story