آسکرپسٹوریس کی جیل میں مبینہ خودکشی کی کوشش
جیل حکام مجھے مارنا چاہتے ہیں اورانھیں دوسری جیل منتقل کیا جائے، پسٹوریس
KARACHI:
اپنی گرل فرینڈکو قتل کرنے کے جرم میں جیل میں سزا کاٹنے والے جنوبی افریقی بلیڈ رنر آسکر پسٹوریس نے مبینہ طو پر خود کشی کی کوشش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ماہ کے شروع میں پراسرار طور پر ان کی کلائی میں زخم آنے کی وجہ سے انھیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ جیل حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ریوا اسٹین کیمپ کو قتل کرنے کے جرم میں6 سال کی سزا کاٹنے والے پسٹوریس کو اسپتال میں 24 گھنٹے کی مانیٹرنگ پر رکھا گیا تھا جب کہ نگرانوں نے ان کے سیل کا گشت بھی بڑھا دیا ہے، جیل کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ پچھلے ہفتے کی دوپہر کو ان کے سیل میں کچھ ریزر بلیڈز پائے گئے تھے، ان کی کلائی پر آنے والے شدید زخم میبنہ طورپر انھوں نے خود لگائے، اس سلسلے میں جیل حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
کریکشنل سروسز کے ترجمان سنگاباخو نکسومالو نے بتایا کہ ہماری اندرونی تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، دنوں پیروں سے معذور 29سالہ ایتھلیٹ کو پریٹوریا کے کگوئس مامپورو جیل میں رکھا گیاہے۔
پسٹوریس نے حکام کو بتایا کہ انھیں یہ چوٹیں بیڈ سے گرنے پر آئی ہیں، ایک اخبار کے مطابق اسٹیٹ ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کی گئی دوا کے معاملے پر پسٹوریس اور جیل حکام میں تکرارکے بعد یہ واقعہ پیش آیا، پیرالمپئن نے دوائیاں لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ زہریلی ہیں، پسٹوریس نے اپنے پرائیویٹ ڈاکٹر کی جانب سے دی گئی دواؤں پر اصرارکیا، انھوں نے الزام لگایاکہ جیل حکام انھیں مارنا چاہتے ہیں اورانھیں دوسری جیل منتقل کیا جائے، جیل حکام نے جب ان کے سیل پر چھاپہ مارا تو وہاں سے قینچی کی جوڑی، تجویز کی گئی دوائیں اور زہریلی گولیاں ملی تھیں، پسٹوریس کے اہلخانہ نے ان کی جانب سے خود کی جان لینے کی خبروں کو بکواس قرار دیا ہے۔