منڈی بہاؤالدین میں نوبیاہتا جوڑے کی کمرے سے لاشیں برآمد

جوڑے کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی جب کہ آج دعوت ولیمہ کی تقریب تھی

جاں بحق ہونے والے نوبیاہتا جوڑے میں 35 سالہ شہباز اور 30 سالہ دلہن شامل ہے :فوٹو : فائئل

کھٹیالہ سیداں میں ایک روز قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والے جوڑے کی ان کے کمرے سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے علاقے کھٹیالہ سیداں کے رہائشی 35 سالہ شہباز کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی۔ صبح ان کی جانب سے کمرے کا دروازہ نہ کھولنے پر گھر والوں کو تشویش ہوئی، گھر والوں نے خود دوزاہ کھولے جانے پر بدنصیب جوڑے کو مردہ پایا۔ دولہا دلہن کی موت کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا۔


پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تیز بارش کے باعث جنریٹر دولہے کے کمرے میں رکھ دیا گیا تھا اور کمرے میں جنریٹر کی گیس بھر جانے سے شہباز اور اس کی دلہن کا دم گھٹ گیا اور موت واقع ہوگئی تاہم واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد واقعات میں کمرے میں دھواں بھرنے سے لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 
Load Next Story