قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی روپوش
مفتی قوی کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا شروع کردئے ہیں جلد ہی گرفتار بھی کرلیا جائےگا، پولیس
LONDON:
پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی روپوش ہوگئے ہیں ان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقتول ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں نامزد مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی اعانت جرم کے الزام میں نامزد
پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کو مقتول قندیل بلوچ کے والد کی درخواست پرعدالتی حکم کے مطابق مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا تاہم ان سے تفتیش کے لئے جب رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل بند تھا اور وہ اپنی رہائش گاہ میں بھی موجود نہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بیٹے نے قندیل کا قتل مفتی عبدالقوی کے اکسانے پر کیا، والدہ کا الزام
پولیس کے مطابق پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں اوران کی روپوشی کے بعد ان کی گرفتاری کےلئے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جلد ہی مفتی عبدالقوی کو گرفتار بھی کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ وہ روپوش نہيں بلکہ ملتان میں ہی موجود ہیں، پانی میں گرنے سے ایک موبائل اور سم کام نہیں کررہی لیکن ان کے دیگر دونوں نمبر آن ہیں اور وہ ہر وقت دستیاب ہیں۔