صحافیوں پرحملوں سے متعلق ریکارڈپیش کرنے کی ہدایت

اقوام متحدہ کے مطابق پوری دنیا میںصحافیوںپرحملے ہورہے ہیں،فرحت اﷲ بابر.

صحافیوںکے تحفظ کے لیے حکمت عملی بنائیںگے،چیئرمین قائمہ کمیٹی کامل آغا فوٹو : فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے چیئرمین کامل علی آغانے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ صحافیوں کے خلاف ہونے والے واقعات سے متعلق ریکارڈمرتب کر کے پیش کیا جائے تاکہ صحافیوں کوتحفظ فراہم کیاجاسکے۔

یہ ہدایت انھوں نے کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اﷲ بابرکی تجویزپرکی۔انھوں نے کہاکہ صحافیوں پر ہونے والے حملوں، شہید ہونیوالے صحافیوں، ملزمان کی گرفتاری اور تحقیقات میں ہونیوالی پیشرفت سے متعلق تمام تفصیلات سے بھی آگاہ کیاجائے۔




فرحت اﷲ بابرنے کہا کہ اقوام متحدہ کے مرتب کردہ حقائق کے مطابق پاکستان میںہی نہیں،پوری دنیا میں حملے ہورہے ہیں،اقوام متحدہ نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے حکمت عملی مرتب کی ہے، ہمیں بھی ان خطوط پرپیشرفت کرنی چاہیے۔ان کی اس تجویزسے چیئرمین اورکمیٹی کے دیگر ارکان نے اتفاق کیا۔



وزارت اطلاعات کے سینئر افسر ناصرجمال نے کہاکہ وزارت اطلاعات کی جانب سے19نومبرکو وزارت داخلہ کوخط لکھا گیا تھا جس میں صحافیوں کے خلاف ہونے والے واقعات کے بارے میں تفصیلات پوچھی گئی لیکن اس کا جواب موصول نہیں ہوا،کمیٹی نے ہدایت کی کہ اس ضمن میںریکارڈحاصل کیاجائے بصورت دیگروزارت داخلہ سے جواب لیاجائے گا۔
Load Next Story