ایرانی صدرسے ڈاکٹرعاصم کی ملاقات گیس منصوبے پرگفتگو
منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل ہوگا،مشیرپٹرولیم،ایرانی صدرکاپیشرفت پراظہار اطمینان.
پاکستان اور ایران نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔
وزارت پٹرولیم کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے پیر کو ایران کے صدرمحموداحمدی نژاد سے ملاقات کی اورپاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایران کے صدر نے پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ کی تعمیر میں پیش رفت پر اطمینان اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
جبکہ ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ پاکستان مقررہ مدت کے اندرپاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ کی تعمیر کیلیے پرعزم ہے۔