کراچی میں جراثیم کش اسپرے 2 بچوں کی جان لے گیا تیسرے کی حالت تشویشناک
کباڑ کے گودام میں چوہے ماراسپرے کیا گیا جس کا دھواں پڑوس میں جانے سے 2 بچے جان سے گئے اور تیسرے کی حالت تشویشناک ہے۔
لاہور:
محمد علی سوسائٹی میں ایک گھر میں کیا گیا جراثیم کش اسپرے 2 معصوم بچوں کی جان لے گیا جب کہ تیسرے بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی کے ایک گھر میں کئے گئے جراثیم کش اسپرے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مہر اور 8 ماہ کا عزیز شامل ہے جب کہ 6 سالہ عمیر کی حالت تشویشناک ہے۔
نیاز محمد نامی شہری کے پڑوس میں واقع کباڑ کے گودام میں چوہے اور کھٹمال مارنے کے لئے جراثیم کش اسپرے کیا گیا جب کہ کھٹمل مارنے والے اسپرے کا دھواں پڑوس میں نیاز محمد کے گھر بھی جاتا رہا اور گھر میں دھواں بھرنے کے باعث کمسن عزیز اور مہر دم گٹھ کر گھر میں ہی دم توڑ گئے جب کہ 6 سالہ عمیر کی حالت تشویشناک ہے جس کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔واقعے کے بعد علاقہ مکین نیاز محمد کے گھر جمع ہونا شروع ہوگئے تاہم کباڑ کے گودام کا مالک روپوش ہے۔