پاکستان کی بھارت کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط کے ذریعے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیدی۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط کے ذریعے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیدی۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان نے بھارت کو مسئلہ کشمیر پر باضابطہ مذاکرات کی دعوت دے دی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان نے بھارت کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت دی ہے جس کے لیے سیکریٹری خارجہ اعزز چوہدری کی جانب سے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے خط پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات میں ان کے حوالے کیا جس میں بھارتی سیکریٹری خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ


ترجمان کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ کو لکھے گئے خط میں مسئلہ کشمیر کو دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے جب کہ تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے دونوں ممالک ی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی وجہ کا مرکز بن چکا ہے جس پر دونوں ممالک کو جلد از جلد مذاکرات کرنے چاہئیں۔


واضح رہے کہ تحریک آزادی کے کمانڈربرہان مظفر وانی کی شہادت نے آزادی کی تحریک میں نئی روح پھونک دی جسے دبانے کے لیے قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور وادی میں کئی گزشتہ کئی روز سے کرفیو نافذ ہے اس کے علاوہ بھارتی فوج کی بربریت سے اب تک 83 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔


Load Next Story