لاہور میں چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل

واقعہ گرین ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 50 سالہ شخص کی نعش گھر سے برآمد ہوئی۔

واقعہ گرین ٹاؤن میں پیش آیا جہاں 50 سالہ شخص کی نعش گھر سے برآمد ہوئی۔ فوٹو؛ فائل

گرین ٹاؤن میں چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔


نمائندہ ایکسپریس كے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن كی گل دامن كالونی میں گھر میں نعش دیكھ كر اہل علاقہ نے پولیس كو اطلاع دی۔ پولیس كے مطابق مرنے والے کی شناخت 50 سالہ شیخ فاروق کے نام سے ہوئی ہے جو سانگلہ ہل کا رہائشی تھا اور اپنے بھائی شیخ رؤف كے ساتھ رہتا تھا جب کہ مقتول شادی شدہ نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول کو اس کے چھوٹے بھائی نے ہی تشدد کرکے قتل کیا، جائے وقوعہ سے ایك پستول، تیز دار آلہ اور ہتھوڑا ملا ہے جسے فرانزك ٹیم نے قبضہ میں لے لیا ہے جب کہ مقتول كی نعش مردہ خانے جمع كروادی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شیخ رؤف تاحال مفرور ہے جس كی گرفتاری كے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے واقعہ كا مقدمہ مقتول كے والد محمد رفیق كے بیان پر درج كیا گیا ہے۔
Load Next Story