چین نے سی پیک این ایس جی رکنیت پربھارتی تحفظات مستردکردیے

سی پیک کسی کیخلاف نہیں، مسعود اظہر معاملے پر پاکستان سے رجوع کیا جائے، چینی وزیر خارجہ

سی پیک کسی کیخلاف نہیں، مسعود اظہر معاملے پر پاکستان سے رجوع کیا جائے، چینی وزیر خارجہ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
چین نے سی پیک منصوبے، این ایس جی اور مسعود اظہر کے مسئلے پر بھارتی تحفظات مسترد کر دیے۔


چینی وزیر خارجہ نے دورہ بھارت کے دوران وزیر خارجہ سشما سوراج کے تحفظات کو تحمل سے سنا تاہم انھیں یکسر مسترد کر دیا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے پردستخط نہیں کیے، اس لیے وہ این ایس جی کا رکن نہیں بن سکتا جہاں تک مسعود اظہرکا معاملہ ہے بھارتی حکومت کو اس سلسلے میں پاکستان سے بات کرنی چاہیے جبکہ چین پاکستان راہداری منصوبہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں۔

مبصرین کے مطابق بھارت کی طرف سے اس موقع پر سی پیک، مسعود اظہر اور این ایس جی میں بھارت رکنیت کا معاملہ اٹھانا سفارتی آداب کے خلاف تھا۔
Load Next Story