گوانتاناموبے سے 15 قیدی متحدہ عرب امارات منتقل

یو اے ای بھجوائے گئے قیدیوں میں سے 12 یمنی جب کہ 3 افغان شہریت کے حامل ہیں، امریکی محکمہ دفاع

گزشتہ برس بھی گوانتاناموبے سے 5 قیدیوں کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تھا فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
امریکا نے گوانتاناموبے کے عقوبت خانے سے 15 قیدی متحدہ عرب امارات بھیجنے کی تصدیق کی ہے۔


امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق گوانتاناموبے کی جیل میں گزشتہ کئی برسوں سے قید مزید 15 قیدیوں کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔ یو اے ای بھجوائے گئے قیدیوں میں سے 12 یمنی جب کہ 3 افغان شہریت کے حامل ہیں۔ امریکی صدر براک اوباما کے دور میں کسی ایک دن میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکز سے منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق رہا کئے گئے قیدیوں پر کسی طرح کا فرد جرم عائد نہیں کیا گیا تھا اور امریکا کی 6ایجنسیوں پر مشتمل ایک بورڈ نے معمول کے جائزے کے بعد اُن کی اس حراستی مرکز سے رہائی کی منظوری دی تھی۔ کیوبا میں قائم اب اس حراستی مرکز میں قیدیوں کی تعداد 61 رہ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی گوانتاناموبے سے 5 قیدیوں کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تھا۔
Load Next Story