اسلام آباد گھر میں آگ لگنے سے 3بچے جاں بحق

آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے تینوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے تینوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ فوٹو: فائل

تلہاڑ کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے 3بچے جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر واقعہ گاؤں تلہاڑ میں واقعہ گھر میں آگ اس وقت لگی جب گھر کو گرم رکھنے کے لئے انگیھٹی جلا کر ماں باپ کسی کی عیادت کے لئے گھر سے باہر گئے تھے.

لکڑی کی چھت ہونے کی وجہ سے انگیھٹی میں لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم بچوں کے شور کی آواز سن کر محلہ کے لوگوں نے آگ کو بھجانے کی کوشش کی لیکن آگ کی شدت کے باعث تینوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story