دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گےصدرزرداری

پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی پرکشش ملک ہے،صدر آصف زرداری

پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی پرکشش ملک ہے،صدر آصف زرداری فوٹو: فائل

صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔


صدر آصف زرداری نے جنوبی کوریا کے دو روزہ دورے کے موقع پر ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنےکی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاروں کے لئے انتہائی پرکشش ملک ہے جبکہ موٹروے پاک جنوبی کوریا دوستی کی مثال ہے۔

اس موقع پر جنوبی کوریا کے صدر لی مونگ بیک نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، دہشت گردی کے چیلنج کے باوجود پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story