پاکستان جانا یا جہنم ایک ہی بات ہے بھارتی وزیردفاع کی زہرافشانی

پاکستان کشمیر اور بلوچستان میں ہونے والے مظالم بند کرائے، منوہر پاریکر کی ہرزہ سرائی

پاکستان کشمیر اور بلوچستان میں ہونے والے مظالم بند کرائے، منوہر پاریکر کی ہرزہ سرائی، فوٹو؛ فائل

مقبوضہ کشمیر میں جہاں بھارتی بربریت جاری ہے وہیں بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی بھی کچھ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی اور اب بھارتی وزیراعظم مودی کے بیان کے بعد ان کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی زہر افشانی کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں جانا اور جہنم میں جانا ایک ہی بات ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مودی کشمیریوں سے محبت کا راگ الاپنے لگے


مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی درندگی پر جہاں دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے وہیں بھارتی حکمران خواب غفلت سے جاگنے کا نام نہیں لے رہے بلکہ الٹا پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ایک بار پھر پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں بھی ہمارے فوجیوں نے 5 دہشت گردوں کو پاکستان بھیجا جب کہ پاکستان میں جانا اور جہنم میں جانا ایک ہی ہے۔

منوہر پاریکر نے نریندر مودی کے بیان کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایا کہ پاکستان کشمیر اور بلوچستان میں ہونے والے مظالم بند کرائے۔

Load Next Story