سی این جی کی قیمت برقرار رکھی جائے گیچیرمین قائمہ کمیٹی جمشیددستی
سپریم کورٹ سی این جی کی قمیت سے متعلق فیصلہ ہماری سفارشات کی روشنی ميں ہی کرے گی،جمشید دستی
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم جمشید دستی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سی این کی جی موجودہ قیمت برقرار رکھی جائے گی۔
سی این جی کی قیمت سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس چیرمین جمشید دستی کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیراعظم کےمشیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے بھی شرکت کی اس موقع پرجمشید دستی نے قائمہ کمیٹی کی سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزارسی سی سے زائد کی گاڑیوں کو سی این جی نہ دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم حسین غیرسیاسی آدمی ہیں جن کی عام آدمی سے متعلق معلومات بہت محدود ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم جمشید دستی نے کہا کہ ہمیں چاہئے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سی این جی کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ حقائق عوام کے سامنے لانے چاہئیں، پیٹرولیم مسائل کی وجہ سے عام آدمی بہت پریشان ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر عاصم کا احترام کرتے ہیں لیکن مشیرپیٹرولیم قائمہ کمیٹی کو جواب دہ ہیں۔