سینما مالکان پاکستانی فلم کو زیادہ وقت دیں شمعون عباسی

ملک میں اب اچھی فلمیں بھی بن رہی ہیں اورعوام بھی ان کودیکھنا چاہتے ہیں، اداکار

ملک میں اب اچھی فلمیں بھی بن رہی ہیں اورعوام بھی ان کودیکھنا چاہتے ہیں، اداکارـ: فوٹو : فائل

اداکارہ شمعون عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی نمائش کے سلسلے میں سنیما مالکان کا رویہ جانبدارانہ ہے جو کسی بھی طور پر درست نہیں،اب یہ نہیں کہا جاسکتا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں نہیں بن رہی یا پاکستانی عوام پاکستانی فلمیں نہیں دیکھنا چاہتے۔


فلم بین بھارتی فلموں کو اب مسترد کرچکے ہیں، یہ بات ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار شمعون عباسی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا اب بھی اگر سنیما مالکان نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو نہ صرف فلم بینوں کے ساتھ بلکہ فلم انڈسٹری کے ساتھ بھی زیادتی ہوگی کم از کم عید بقر عید اور ملکی تہواروں پر تو بھارتی فلمیں نہ چلائیں، پاکستانی فلموں کو اپنے سنیماؤں پر زیادہ سے زیادہ وقت دیں۔
Load Next Story