سارک وزرائے خزانہ کانفرنس بھارت کا ارون جیٹلی کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ
راجناتھ کا پرجوش استقبال نہ ہونے پر جیٹلی نے نہ آنے کا فیصلہ کیا، ذرائع
PESHAWAR:
بھارت نے سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں اپنے وزیرخزانہ ارون جیٹلی کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا حالیہ دورہ کے موقع پر پاکستان میں گرمجوشی سے استقبال نہ ہونے کے باعث وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے سارک وزرائے خزانہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو اسلام آباد میں ہونیوالی 2 روزہ کانفرنس میں بھارت کے سیکریٹری اقتصادی امور شرکت کرینگے۔
بھارتی میڈیا کا الزام ہے کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ پاکستان کے دوران اچھا سلوک نہیں کیا گیا حالانکہ راجناتھ سنگھ پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشیوں پر ملنے والے جواب پر کانفرنس چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔