جسٹسرناصر اسلم زاہد کو نگراں وزیراعظم بنانے پر اتفاق نہیں ہوا خورشید شاہ
احتساب بل پر مسلم لیگ (ن) سے بات کرکے اتفاق رائے کی کوشش کی جارہی ہے، سید خورشید شاہ
وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ساتھ جسٹس(ر) ناصراسلم زاہد کو نگراں وزیراعظم بنانے پراتفاق نہیں ہوا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو خوامخواہ مسئلہ بنایا جارہا ہے تاکہ آپس میں نفرتیں بڑھائی جاسکیں، کالا باغ ڈیم کا مسئلہ سیاسی لوگوں نے حل کرنا ہے اور اس کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس بلانے کی ضرورت نہیں ہے۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ احتساب بل کو افراتفری میں منظور نہیں کرانا چاہتے، اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) سے بات کرکے اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں دہری شہریت کا بل منظور کرانے کی کوشش کریں گے۔