پاکستان سے کشمیر نہیں صرف دہشت گردی پر بات ہوگی بھارت 

جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، بھارتی سیکریٹری خارجہ کا جوابی خط

جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، بھارتی سیکریٹری خارجہ کا جوابی خط، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
بھارت نے پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت مسترد کرتے ہوئے صرف دہشت گردی پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مودی کا بلوچستان سے متعلق بیان پاکستان میں مداخلت کو تقویت دیتا ہے، دفترخارجہ



بھارتی میڈیا کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لیے بھارتی ہم منصب کو لکھے گئے خط کا بھارت نے جواب دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو جوابی خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن اس ایجنڈے میں جموں و کشمیر پر مذاکرات نہیں ہوں گے کیونکہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اس لیے پاکستان سے صرف دہشت گردی پر بات چیت ہوگی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کو باضابطہ مذاکرات کی دعوت



بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر نے یہ خط پاکستانی حکام کے حوالے کیا جس میں مزید کہا گیا ہےکہ دو طرفہ بات چیت میں سرحد پار معاملات بھی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیے جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز بھارت کو کشمیر کے معاملے پر خصوصی طور پر مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو مذاکرات کے لیے تحریری دعوت نامہ بھیجا تھا۔

Load Next Story