سری لنکا نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا
سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 324 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 160 رنزپر پویلین لوٹ گئی۔
سری لنکا نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مہمان آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 163 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ رنگانا ہیرات کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کینگروز بلے باز بھیگی بلی ثابت ہوئے اور کوئی بیٹسمین کھل کر وکٹ پر نہ کھیل سکا۔ میچ کے آخری روز سری لنکا نے کینگروز کو جیت کے لئے 324 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
آسٹریلیا نے کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 80 رنز بنا لئے تھے لیکن کھانے کے وقفے کے بعد پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ رنگانا ہیرات نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر انہوں نے میچ میں 13 اور سیریز میں سب سے زیادہ 28 وکٹیں حاصل کیں۔ کینگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 68، شان مارش اور مچل اسٹارک 23،23 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے اپنی بہترین بولنگ کی بدولت پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 229، دوسرے میں 106 اور تیسرے میں 163 رنز سے شکست دی۔