ڈومیسٹک کرکٹ کھلاڑیوں کے معاوضوں اور مراعات میں اضافہ
قائداعظم ٹرافی کے11میچزپنک گیند سے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے
لاہور:
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ2016-17 میں کھلاڑیوں کے معاوضوں، میچ فیس، ڈیلی الائونس سمیت دیگر مراعات میں خاطر خواہ اضافہ کردیا، تاریخ میں پہلی بار قائداعظم ٹرافی کے فائنل سمیت 11فرسٹ کلاس میچزنہ صرف ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے بلکہ ان مقابلوں میں کوکا بورا کی گلابی رنگ کی گیند بھی استعمال ہوگی، تینوں طرز کی کرکٹ کے مجموعی طور پر 7 ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مستقبل میں ملکی کرکٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں نئی کھیپ تیار کرنے کیلیے پی سی بی نے نیا منصوبہ تیار کیا ہے، شکیل شیخ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے موجودہ ملکی کرکٹ کا جائزہ لینے کے بعد2016-17 کلینڈر کا شیڈول فائنل کیا تھا جس کا اعلان چیئرمین بورڈ کی منظوری کے بعد کردیا گیا ہے۔
ایونٹس میں قومی ٹوئنٹی20 کپ، انٹر ریجن انڈر19 سہ روزہ اور ایک روزہ ٹورنامنٹس، قائداعظم ٹرافی، محکمہ جاتی ایک روزہ ٹورنامنٹ، قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو اور پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ شامل ہیں، انٹر ریجن انڈر19سہ روزہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے2 نومبر تک جاری رہے گا، مجموعی طور پر 18 ٹیمیں شریک ہوں گی، ان کے درمیان49 میچز کھیلے جائیں گے، انٹر ریجن انڈر19ون ڈے ٹورنامنٹ3 ستمبر سے 14نومبر تک جاری رہے گا، ایونٹ میں بھی شریک18ٹیموں کے درمیان49 میچز رکھے گئے ہیں، ٹوئنٹی20 کپ 25 اگست سے شروع ہو کر16ستمبر تک جاری رہے گا، ایونٹ میں8 ٹیموں کو شامل کیا جائے گا، اس میں مجموعی طور پر31 میچز شیڈول ہیں، قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے14دسمبر تک ہوگا، 16 ٹیمیں 69میچوں میں ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی، ون ڈے کپ17سے31دسمبر تک جاری رہے گا۔
8 ٹیموں کے درمیان 29 میچز ہوں گے، ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر19ایونٹ یکم سے25 جنوری تک جاری رہے گا، ایونٹ میں مجموعی پر247 میچز ہوں گے، نیشنل ون ڈے کپ8 تا 27 جنوری تک کھیلا جائے گا، 8 ٹیموں کے درمیان31 میچز ہوں گے، قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو یکم مارچ سے30 مارچ تک ہو گا، 10 ٹیموں کے درمیان 23 میچز ہوں گے، پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو 4 مارچ سے شروع ہو کر2 اپریل تک جاری رہے گا،24ٹیموں کے درمیان63 مقابلے ہوں گے جبکہ پاکستان ون ڈے کپ11 اپریل سے5 مئی تک جاری رہے گا،5ٹیموں کے درمیان11مقابلے شیڈول ہیں۔
پی سی بی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کلینڈر ایئر2016-17 کے ٹورنامنٹس کو پی سی بی کے گورننگ بورڈ اور ڈومیسٹک افیئرز کمیٹی کی طرف سے سفارشات کے بعد منظور کیا گیا ہے، ٹورنامنٹس کے شیڈول، آفیشلز کی تقرریاں، تینوں فارمیٹس کی کنڈیشنز اور دوسرے معاملات کی منظوری ڈومیسٹک افیئرز کمیٹی میٹنگ میں دی گئی، پہلی بار تینوں طرز کے کرکٹ ایونٹس کے شیڈول کا اعلان ایک ساتھ کیا گیا ہے، ڈومیسٹک سیزن میں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل سمیت11 فرسٹ کلاس میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے، ان مقابلوں میں کوکا بورا کی گلابی رنگ کی گیند استعمال ہوگی، مزید معلوم ہوا ہے کہ2016-17کے میچز کے درمیان کرکٹرز پر دولت کی برسات ہوگی اور پلیئرز کی میچ فیس، ڈیلی الائونس اور دوسری مراعات میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو شیڈول کا اعلان محکموں سے ٹیموں کو اجازت ملنے کے بعد کر دیا جائے گا۔